بینڈروفلوآزائیڈ۔ Bendrofluazide
یہ پیشاب آور دواء ہے۔اور تھایا زائیڈ گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔یہ
دواء اپنے اثر سے گردوں میں سوڈیم اور کلورائیڈ کو جزب ہونے سے روک دیتی ہے۔اس طرح
پیشاب میں سوڈیم اور پوٹاشیم کاا خراج بڑھ جاتا ہے ۔ جس سے بلڈ پریشر اور
استسقاء
میں کمی آ تی ہے۔
استعمال۔۔
اس دواء کو ہائی بلڈ
پریشر کی صورت میں بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے
ہاتھوںِ،پیروں اور
ٹانگوں کی استسقائی سوجن میں استعمال کیا جاتا ہے
مقدار خوارک۔۔
ابتداء میں ۵ملی گرام روز انہ دی جاتی ہے
حسب ضرورت ۰۱سے۵۱ ملی گرام تک بڑھائی جا سکتی ہے مذکورہ خوراک تقسیم کر کے دو مرتبہ دی جاتی ہے