Chronic Dyspepsiaمعدے کی کرانک سوزش۔



یہ عام بیماری ہے ۔ اس مرض میں معدے کا ساز بڑا ہوجاتاہے۔ اندرونی جھلی متورم ہوتی ہے۔
یہ موٹی ہوجاتی ہے۔ اور اس کی اندر کی سطح پر جریان خون کے نشانات پایے جاتے ہیں۔ 

معدہ کی دیواریں کمزور ہوجاتی ہیں۔


علامات واسباب Clinical Features and Causes


اس مرض کی علامات ہی اس کی تشخیص ہیں۔ معدے میں جھلی متورم ہونے کی وجہ سے 
غذا ہضم نہیں ہوتی۔ یہ ثقیل کھانا؛روغن کازیادہ استعمال کرناتمباکو اور گرم مصالحے والے 
سالن کھانے سے کرانک ڈس پیپسیاہوجاتاہے۔ زیادہ کھانا اور ایک جگہ بیٹھے رہنا قبض پیدا
کرتاہے۔ معدے میں ایسڈ یٹی بڑھ جاتی ہے۔ اورمعدے میں جلن پیداکرتی ہے۔ کھانا کھانے 
کے بعد جسم بوجھل محسوس ہوتاہے۔ معدے میں درد ہوتاہے۔ زبان درمیان میں سے میلی نظر
آے گی ۔منہ میں چھالے اورپھنسیاں نکلتی ہیں۔ متلی اور قے آتی ہے۔ منہ کا ذاقہ کڑواہوتاہے۔
رات کو نیند کم آتی ہے۔ پیشاب تھوڑا اورسرخ رنگ کا ہوتاہے۔ مریض کی صحت دن بدن گرتی 
جاتی ہے۔

علاج Treatment


پیٹ کی اینڈوسکوپی کی جاے تاکہ مرض کا پتہ چل سکے۔Trizmal Tabsٹرای زیما گولیاں 
مریض کوایک گولی صبح ایک دوپہر اورایک شام کو کھانے کے بعد دیں۔ 
این زار گولیاںایک گولی دوپہراورایک شام کو کھاناکھانے کے بعد دیں۔ 
مریض کو کھانے کے بعد آرام کرنا چاہیے ۔ ہوادارجگہ میں رہنا چاہیے ۔ پانی ابال کر 
پینا چاہیے۔ نشہ آور چیزیں نہیں کھانی چاہییں ۔غذا لطیف اورزود ہضم کھانی چاہیے۔

 
Top