Belladonna بیلاڈونا
بیلاڈونا ایٹروپابیلاڈونا پودے کے پتے ہوتے ہیں۔ اس پودے کی جڑیں اورپتے استعمال ہوتے ہیں ۔ اس پودے میں ایلکلایڈبایوسایامین اور
اٹروپین ہوتی ہیں ۔بیلا ڈونا کی دوا گردے کی قولنج ۔ انتڑیوں اورپتے کے درد کے لیے مفیدہے۔ بیلا ڈونا ٹھنڈے ملکوں میں پیداہوتاہے۔لیکن پاکستان
میں کشمیر میں بھی پیداہوتاہے ۔ جون کے موسم میں اس پودے پر پھول آتے ہیں ۔ جوکہ بعد میں کالے رنگ کے پھل میں تبدیل ہوجاتے ہیں
اس گول چیری جیسے پھل کے اندر بےشمار بیج ہوتے ہیں۔ بیلاڈونا کی جڑ سلنڈرنما ہوتی ہے۔ اس پودے کی جڑ کی چھال باریک اورزردی مایل براون رنگ
کی ہوتی ہے۔ چھا ل پر لمبی جھریاں ہوتی ہیں ۔ جڑ کی ہلکی سی بو اورذاقہ معمولی کڑواہوتاہے۔ اس سے بیلا ڈونا ڈرای ایکسٹریکٹ حاصل کیا جاتاہے۔ بیلا ڈونا
کو الکوحل میں حل کرنے سے ٹنکچر بھی تیار کیا جاتاہے۔