POPPY CAPSULES افیون کا ڈوڈا
پوست کا پودا خشخاص کابیج بونے سے اگتاہے۔ اس کی کاشت خزاں اور بہار میں ہوتی ہے۔ اس کے پودوں میں سرخ رنگ کے خوبصورت پھول
لگتے ہیں۔ ہرایک پودے پرپانچ چھ ڈوڈے لگتے ہیں۔ ڈوڈوں پرچیرادینے سے دودھ نکل کر جم جاتاہے۔ جسے افیون کہتے ہیں۔ افیون کے ڈوڈے میں ہی
دوبارہ اگنے کے لیے خشخاص کے بیج ہوتے ہیں۔ افیون سیاہ رنگ کی ڈلیوں کی صورت میں ہوتی ہے۔ اس کی مخصوص بوہوتی ہے۔ ذاقہ کڑواہوتاہے۔ افیون
میں پچیس سے زاد الکلاڈز ہوتے ہیں۔ جونشہ لانے اوردردبند کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں۔ افیون میں دس فیصد مارفین ہوتی ہے۔