خون کیا ہے۔Blood 


انسان اورحیوان کی زندگی میں خون اہم کردار اداکرتاہے۔ زندگی خون کی مرہون منت ہے۔ اگر خون جسم 

کے اعضاء سے نکل جائے تو زندگی کا خاتمہ ہے۔ 

خون کیا ہے۔ ؟خون سرخ رنگ کا نمکین سیال ہے۔ یہ مرکب ہے پلازما اورسیلز کا جوایک خاص نسبت میں 

موجود ہوتے ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک جزو غائب ہوجائے یا کم ہوجائے تو انسان کو کئی ایک بیماریاں لگ 

جاتی ہیں۔ خون میں سیلز دوقسم کی ہوتے ہیں۔ سرخ سیلز (Red Cells)اورسفید سیلز(White Cells)ان 

کی اپنی اپنی فنکشن ہے۔ پلازما (Plasma)آب خون ہوتاہے۔ جس میں دونوں قسم کے سیلز موجود ہوتے 

ہیں۔ خون جسم کی شریانوں اوروریدوں میں دورہ کرتاہے۔ شریانوں کا خون چمکدار اوروریدوں کا خون 

نیلگوں ہوتاہے۔ وریدی خون نیلگوں اس لئے ہوتاہے۔ کیونکہ آکسیجن کی موجودگی نہیں ہوتی۔ شریانوں 

کے خون کی چمک آکسیجن کی وجہ سے ہے۔ خون جب دورہ کرتے ہوئے پھیپھڑوں میں پہنچتاہے۔ تو وہاں 

سے آکسیجن لیتاہے۔ پھیپھڑوں سے خون سارے جسم میں پھیل جاتاہے۔ اوردورہ کرتا ہوا واپس دل میں    پہنچتاہے۔  



خون کے اجزاء 


پلازما (Plasma)صاف شفاف سیال اسے آب خون کہتے ہیں۔

خون کے ذرات (Blood Cells)یہ دو قسم کے ہیں۔

سرخ سیلز(Red Cells)

سفید سیلز(White Cells)

خون کے ایک مکعب ملی میٹر میں سرخ سیلز 45سے 50لاکھ کی مقدار میں ہوتے ہیں۔ اورسفید سیلز کی تعداد سات ہزار سے دس ہزار تک ہوتی ہے۔ ان کی نسبت 700:1ہے۔ خون میں سرخ رنگ Hemoglobinکی وجہ سے ہوتاہے۔ سفید سیلز شفاف ہوتے ہیں۔ اورنظر نہیں آتے یہ ذرات جراثیموں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

پلازما ایک صاف سیال ہے۔ اس کی ترکیب میں کئی کیمیائی اجزا کا عمل دخل ہے۔ خون کے ذرات اس آب خون میں معلق رہتے ہیں۔ تمام ہضم شدہ غذاکے ذریعے جسم کے تمام عضلات میں پہنچتی ہے اورقوت بخشتی ہے۔ اس طرح انسان وحیواں کے جسم میں خون اہم کردار اداکرتاہے۔ اورزندگی رواں دواں رہتی ہے۔ 
 
Top