Chronic Diarrhoea 
کرانک ڈائیریا 



Acute Diarrhoea کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ دوہفتے تک ہے۔ اگر اس دوران آفاقہ نہ ہو یا آفاقہ کے کچھ روز کے بعد دوبارہ اسہال شروع ہوجائیں تو یہ کرانک Chronicبن جاتاہے۔ اس کی وجوہات یہ ہیں۔
1۔اری ٹیبل باؤل سینڈروم یا خراش داردست

Irritative Diarrhoea


اس حالت میں مریض کے پیٹ میں درد اورمروڑشروع ہوجاتے ہیں۔ انتڑیوں میں خرابی ہوتی ہے۔ اس کے چند دنوں کے بعد دست شروع ہوجاتے ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں ہوا جمع ہوجاتی ہے۔ 
پھر پتلے پتلے دست شروع ہوجاتے ہیں۔ ہر کھانے کے بعد بار بار رفع حاجت ہوتی ہے لیکن درداورمروڑ سے آرام نہیں آتا۔
مریض کے چہرے پر بھی بیماری کے آثار نظر آتے ہیں۔ ان اسہال کا رنگ بھورا سا ہوتاہے۔ اگر مریض کو آرام نہ آئے تو سوزشی اسہال بن جاتے ہیں۔

Parasites Infection and Diarrhea      2۔پیراسائیٹ کی انفیکشن کی وجہ سے دست آنا۔


جو جراثیم Acute Diarrhoeaکا سبب بنتے ہیں۔ وہی پیراسائٹس کا سبب ہیں۔ جب Acute Diarrhoeaکسی طرح سے طول پکڑجائے تو انہی پیراسائٹس کی Chronic Diarrhoea Infectionکا سبب ہوتے ہیں۔ یہ حالت بڑی خطرناک ہوتی ہے۔ Infectionsیہ ہیں۔
1۔سالمو نیلا کی Infections
2۔شی گیلا کی انفیکشن 
3۔کم پائی لوبیکٹیریا جنجونائی
؂ان کی علامات پیٹ میں درد ،بخار ، نزلہ ،سردرد اور مروڑ ہیں۔ ان کی وجہ سے بعض دفعہ مریض کو ہذیان ہوسکتاہے۔ اورجسم کے تمام عضلات درد میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ باربار اورمسلسل دست آنے سے جسم لاغر ہوجاتاہے۔ خاص کر چھوٹے بچے مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔

3۔سوزش اسہال  
Diarrhea 
Inflammatory

مریض کی انتڑیوں میں ورم اورسوزش آجاتی ہے۔ اسہال کے ساتھ خون بھی آتاہے۔ بخار اورسردرد ہوتاہے۔ پیٹ میں مروڑ آتے ہیں۔ انیمیا ہوجاتاہے۔ اورساراجسم کمزور اور لاغر ہوجاتاہے۔

اس حالت کے بعد مریض کے جسم کا وزن بھی کم ہونے لگتاہے۔ چنانچہ اس کو Crohn\'s Diseaseکہتے ہیں۔ یہ مرض جوان لوگوں کو ہوتاہے۔ جن کی عمر 20سال اور40سال کے درمیان ہو۔ کبھی مریض شفایاب ہوجاتاہے۔ اورکسی کو سالہا سال یہ تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔ ابھی تک اس بیماری کی خاص علامات کا پتہ نہیں چل سکا۔ ہر دوکی علامات متماثل ہیں۔ اس کی دردپیٹ کے دائیں طرف کے نچلے حصے تک محدود رہتی ہے۔ اورسارے پیٹ میں نہیں پھیلتی ۔ اسطرح دست آنے کے بعد ہوتی ہے۔ لیکن شدید نہیں ہوتی۔اس بیماری کی تشخیص امریکن ڈاکٹر برل برنارڈ کروہن نے کی تھی ۔ اس لئے اس کا نام Crohn\'s Diseaseپڑگیا۔اس مرض میں پیٹ کے دائیں طرف رسولی نما انتوں کا گچھا بن جاتاہے۔ جو درد کا باعث بنتاہے۔ کروہن کی بیماری کی علامات Bowel کی جگہ پر بھی منحصر ہیں۔ جومتورم ہوتاہے۔ یہ بیماری ہوبھی سکتی ہے۔ اورنہیں بھی ہوسکتی ۔ اس مرض میں تکلیف کم ہوتی ہے۔ یہ بیماری خون میں بھی ہوتی ہے۔ لیکن اسے Ulcerative Colitis فرق واضح کرنا مشکل ہے۔ کروہن کی بیماری کی پیچیدگیا ں بھی ہیں۔ اس میں AnalاورPerianalکی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔ 

لیبارٹری ٹیسٹ Laboratory Test

خون کا ٹیسٹ Blood Test کرنے سے پتہ چلے گا۔ کہ کروہن کی بیماری سے خون میں آئرن اورفولیٹ (Folate)کی کمی ہے۔ B12کی کمی سے Anaemiaبھی نظرآئے گا۔ 
Stoolٹیسٹ کیاجائے اگر Diarrhoeaہے۔ 
الٹراساؤنڈ UltrasoundاورCTسکیننگ Bowelکی دیوار کی گہرائی معلوم کرنے ، اس مرض کا کوئی خاص علاج نہیں ۔ Antibioticsادویات کا استعمال کریں۔ کارنیکوسیٹر ائیڈ لمبے عرصے کے لئے استعمال کریں۔
10 Prednisoloneملی گرام روزانہ مریض کو دیں۔
شدید دردہوتو Tab.Salazopyrin 500mgایک ایک گولی صبح وشام دیں اور آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے جائیں۔Tab.Asacol 400mgایک گولی صبح اور ایک گولی شام کو دیں۔ غذااور نمکیات بذریعہ رگ دیں۔ اگر مریض کو آفاقہ ہوتو Tab. Prednisoloneدوگولی صبح اور 2گولی شام کو کھلائیں اور مکمل آرام آنے تک علاج جاری رکھیں۔


Ulcerative Colitis

السر یٹوکو لائیٹس 


السریٹوکو لائیٹس کی بھی کوئی وجہ نہیں۔ اس کی بڑی علامت یہ ہے کہ ڈائیٹریا کے خون اوراسہال آتے ہیں۔ بعض اوقات پیٹ کے نچلے حصے میں تکلیف ہوتی ہے۔ عام طورپر بخار ،غنودگی اوراشتہا بھی ہوتی ہے۔ منہ پر سوزش ہوتی ہے۔ بیماری نرم بھی ہوتی ہے۔ اوربعض اوقات شدید بھی مریض کو وقفے وقفے سے دورے پڑتے ہیں۔ تقریباًدس فیصد مریضوں کو کرانک اسہال ہوتے ہیں۔ جبکہ بعض کو صرف ایک آدھ حملہ ہوتاہے۔ اگرچہ اس بیماری میں زیادہ شدت نہیں ہوتی ۔ لیکن مسلسل اسہال سے مریض پریشان رہتے ہیں۔ ڈائیریا دن کو ہوتاہے۔ اوررات کو بھی شدت ہوتی ہے۔ یہ مرض مردوعورت کو 20سال سے 40سال کی عمر والوں کو زیادہ ہوتاہے۔ بخار، وزن میں کمی ،خون میں کمی ، وغیرہ ہوتی ہے۔ مریض دن بدن کمزور ہوتا جاتاہے۔

لیبارٹری ٹیسٹ Laboratory Test


معمولی حملے سے شدید حملے تک لوہے کی کمی ، اینمیا عام ہوتاہے۔ سفید سیلز بڑھ جاتے ہیں۔ ESRاورCRPبھی بڑھ جاتے ہیں۔ سوراخ ہونے کے خطرے کے پیش نظر Colonoscopyبھی کرنی چاہیے۔
Radionuclide Scansسوزش کو جانچنے کے لئے کرنی چاہیے۔

علاج Treatment

1۔اس بیماری کا کوئی خاص علاج نہیں مریض کو ہسپتال میں داخل کروائیں۔ اس کو کوئی بھی Antibioticدیں ۔Cap. R.U Mycineدوصبح دوشام کو دیں۔

2    Tab Salazopyrin  500mgسے 4گولیاں دن میں تین بار دیں اور آہستہ آہستہ بند کردیں۔  

ایک ٹیکہ Inj. Solucortefکارگ میں ہر 6گھنٹے بعد لگائیں۔ اس کے بعد ایک گولی Prednisoloneکی دیں۔

4۔2Tab.Salazine 500mgسے 4گولیاں دن میں 3-4مرتبہ کھلائیں۔ اگر مریض 2ہفتے تک تندرست نہ ہوتو اسے ہسپتال میں داخل کرائیں۔ 

 
Top