ٹاییفاییڈ ۔تپ محرقہ۔معیادی بخار۔ TYPHOID
ٹاییفاییڈبخار سالمو نیلا ٹاییفی کی وجہ سے ہوتاہے۔ معیادی بخار اس لیے کہاجاتاہے۔ کہ پہلے زمانے میں تشخیص اورصحیح علاج نہ ہونے پر تقریبا تین ہفتے ہوتارہتاتھا۔ یہ بیماری ایک مریض سے دوسرے صحت مند انسانوں کو صفای کی کمی ۔ مکھیوں ۔گندے ہاتھوں ۔ گندے برتنوں۔ گندے پانی اورگندے ماحول کی وجہ سے لگی ہے۔ اس بیماری کے جراثیم مریض کے پاخانے میں خارج ہوتے ہیں۔ جہاں سے زیادہ تر مکھیوں کے ذریعے منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ بخار۔قبض۔ بھوک میں کمی ۔ دست ۔ وزن میں کمی ۔ جسمانی کمزوری۔ پیٹ درد کے علاوہ شدید پیچیدگی خونی پیچس اور پیٹ کا پھول جانا ہوتا ہے۔ کیونکہ ٹاییفاییڈ بخار میں دوسرے ہفتے کے آخری ایام اور تیسرے ہفتے کے اوایل ایام میں جراثیموں کی وجہ سے چھوٹی انتڑیوں کے حصے ایلیم میں سوراخ ہوجاتے ہیں۔ اورمواد انتڑیوں سے باہر پیٹ کے اندر خلا ہی میں خارج ہونا شروع ہوجاتاہے۔ جس سے پیٹ کے پھولنے سے سانس کی تنگی اور بے چینی ہوجاتی ہے۔
حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوءے صفای کا خیال رکھا جاءے۔ ہیلتھ ایجوکیشن پر عمل کیا جاءے۔
اپنی مدد آپ کے تحت اپنے رہاءشی علاقے کو صاف ستھرارکھا جایے ۔ گھر وں میں فلش سسٹم اپنایا جایے۔
کھانے پینے کی اشیاء اوربرتنوں کو مکھیوں سے بچایا جایے۔ ناخنوں کو بروقت کاٹ کر چھوٹا کیا جاے۔
پیشاب کرنے کے بعد اورکھانے سے پہلے ہاتھوں کو صابن سے دھویا جایے۔ بازاری کٹے ہویے پھل یا میٹھی اشیا ء نہیں کھانی چاییے۔
بروقت صحیح اورمکمل علاج کروایا جایے ۔ ٹاییفاییڈ سے بچاءو کیلے ویکسین استعمال کی جاءے۔
موسم برسات اور سیلابی موسم میں پانی ابال کر پیا جاءے۔
بخار کے وقت وڈال ٹیسٹ کروایا جاءے۔