ڈایریا۔دست DIARRHEA


انتڑیوں کی اندرونی جھلی پر جراثیم ۔وائرس ۔ پیراسایٹ کی انفیکشن یا کیمیکل یا خاص غذای اجزاء کی اثراندازی سے انتڑیوں کی نارمل کارکردگی متاثر ہونے سے دست لگ جاتے ہیں۔ ڈایریا کی نشانی یہ ہے کہ پانی کی طرح پتلے بہتے ہویے دست آتے ہیں۔ جن کی تعداد مختلف مریضوں میں مختلف ہوسکتی ہے۔ اورساتھ قے بھی آگیے تو زیادہ خطرناک ہوتاہے۔ ڈایریا میں سب سے بڑی اورابتدای خطرناک پیچیدگی جسم میں پانی اور نمکیات ڈی ہایڈریشن ہوتی ہے۔ جس سے مریض نڈھال ۔کمزوراور نیم بے ہوش ہوجاتاہے۔ شاک میں بھی جاسکتاہے۔


دستوں کے دوران مایع چیزیں اورپانی کا زیادہ استعمال کریں۔               دستوں کے دوران اورآر ایس ضرور استعمال کریں۔

بچوں کیلے ماں کا دودھ ضرور جاری رکھا جاے ۔                                 پتلی اور نرم غذاءوں کا استعمال کیا جاءے۔

دستوں کے دوران خوراک اورمایع کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے پوری کی جاءے۔  پرانی روایات کے مطابق خوراک اورپانی کم نہیں کرنا چاییے۔



میٹھی پکی سی ۔ شکنجبین اورمشروبات زیادہ سے زیادہ پیے جایں۔         شدید پانی نمکیات کی کمی میں ڈرپ لگاءی جایے گی۔ 
 
Top