دستوں میں خون آنا Melaena  



یہ اسہال مردوں اور عورتوں میں عام ہوتے ہیں۔ عورتوں کو ماہواری بند ہونے سے خونی دست آنے لگ جاتے ہیں۔ یہ اسہال آنتوں کی سوزش ، بواسیر ، خون کی کمی ، اور قبض کی وجہ سے آتے ہیں۔ 



علامات Clinical Features


مریض کو کئی دوسری بیماریوں مثلاً بواسیر اورآنتوں کی سوزش کی وجہ سے اسہال شروع ہوجاتے ہیں۔ دست قدرے پتلے اور رک رک کر آتے ہیں۔ اسہال کے ساتھ خون آتا ہے۔ پاخانے کارنگ سیاہ ہوتا ہے۔ بار بار خون آمیز دست آنے سے خون کی کمی ہوجاتی ہے۔ جسم میں کمزوری ہوتی ہے۔ اسہال کے ساتھ پیٹ میں ہلکا سادرد ہوتاہے ۔ ہاتھ پاؤں لاغر ہوجاتے ہیں۔ مریض ہروقت بے چینی محسوس کرتاہے۔ 

علاج Treatment



مریض کو آرام کرنے دیں۔

گرم چیزیں اورکٹھی چیزیں کھانے کو نہیں دینی چاہییں۔

 روغنی کھانا ہرگز نہ دیں۔

پانی ابال کر استعمال کریں ،

ٹھنڈا پانی پینے سے پرہیز کریں۔ 

ایک ایک گولی Tab. Furozoneدن میں چار مرتبہ دیں۔

یا Tab. Flagyl 400mgدن میں تین مرتبہ ایک ایک گولی دیں۔
 
Top