(Forex)فوریکس کیا ہے ؟
لفظ فوریکس (Forex) دراصل(Foreign Exchange)سے نکلا ہے ۔غیرملکی کرنسی کی تبدیلی
کوفارن ایکسچینج کہتے
ہیں۔فوریکس مارکیٹ ء1971میں قائم ہوئی۔ یہ ایک ایسی عالمی مارکیٹ ہے
جہاں ہم دنیا
کی مختلف کرنسیوں کی خریدوفروخت کر سکتے ہیں۔اور یہ مارکیٹ دنیا کی سب سے بڑی
مارکیٹس میں سے ایک ہے۔جس کا ڈیلی حجم ایک محتا ط اندازے کے مطابق.0 4ٹریلین ڈالر
ہے۔یہ
مارکیٹ 24گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ایسا دنیا کے مختلف علاقوں میں موجود ٹائم زون
کے بیچ موجود فرق
کی وجہ سے ممکن ہو پاتا ہے ۔جب یورپین مارکیٹس بند ہوتی ہیں تب
امریکی مارکیٹس کام کا آغاز
کردیتی ہیں امریکی مارکیٹس کے بند ہونے سے قبل ایشین
مارکیٹس کام کا آغاز کر دیتی ہیں۔ ااور
ایشین مارکیٹس کے بند ہونے سے پہلے ہی ایک
بار پھر یورپین مارکیٹس اگلے دن کے لیے اوپن ہو
جاتی ہیں۔اوراسی طرح یہ مارکیٹ
ہفتے کے پانچوں دن یہ سلسلہ قائم رکھتی ہیں۔ ا س لئے اس
مارکیٹ میں کوئی بھی شخص
کہیں بھی اور کسی بھی وقت کسی بھی کرنسی کی خریدوفروخت کر سکتا
ہے۔جس کے لیے اس کے
پاس صرف ایک کمپیوٹر ایک ٹیبل اور انٹرنیٹ کا ہونا ضروری ہے۔ یہ
مارکیٹ ہفتہ اور
اتوار کے روز بند رہتی ہے۔
فوریکس مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے؟
جیساکہ ہم جانتے ہیں
کہ غیرملکی کرنسی کی تبدیلی کوفارن ایکسچینج (Foreign Exchange)کہتے
ہیں۔بلکل یہ اپنے نام کے مطابق ہی کام کرتی ہے۔اس میں ایک کرنسی دوسری کے بدلے
خریدی
اور فروخت کی جا سکتی ہے۔اس کو سمجھنے کے لیے ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں
آپ منی ایکسچینج کے
کاروبار سے تو واقف ہی ہوں گے۔چھوٹے پیمانے پر یہ کاروبار بہت ہی عام ہے۔
اور اس کے
بنا گزارہ ہونا بھی مشکل ہے۔کیوں کہ آجکل لوگوں کو ملک سے باہر کاروبار کرنے کا
بہت شوق ہے ۔اور وہاں جانے کے بعد زیادہ تر لو گ اپنی کمائی ہوئی رقم اسی ملک کی کرنسی
کی
شکل میں ہی اپنے گھر والوں کو بھیج دیتے ہیں ۔جہاں وہ کما رہے ہوتے ہیں۔جس سے
گھر والوں کو
کافی مشکل پیش آتی ہے۔کیو ں کہ انہیں تو اپنے ملک کی کرنسی ضرورت ہے
خریدوفروخت کے لیے۔
اس مشکل کو منی
ایکسچینج کا کاروبار کرنے وا لا آسان کر دیتا ہے ۔وہ کیا کرتا ہے کہ آپ سے وہ
کرنسی لے کر اس کے بدلے آپ کو روپے یعنی آپ کے ملک کی کرنسی دے دیتا ہے۔ اس ریٹ
کے
مطابق جو کہ اس دن کا ہوتا ہے۔اس خریدوفروخت کے دوران منی چینجر کو ملنے والی رقم
اس کا منافع کہلائے گی۔
ایک اور بات یادہے
کہ اس لین دین کے دوران منی چینجرسے دو کام لیے گئے
(۱)
ایک
کرنسی(غیرملکی)فروخت کی گئی۔ SELL
(۲)
اور
ایک کرنسی خریدی گئی۔ BUY
چاہے وہ
امریکن ہو ،جاپانی ہو، روسی ہو،یا پھر برطانیہ سے آیا ہو ۔غرض یہ کہ وہ اپنے ملک
کی
کرنسی کو فروخت (SELL)کرے گااور آپ کے ملک کی کرنسی کو خریدے (BUY)گا۔اس طرح
وہ آپ کے ملک
کی کرنسی ویلیو بھی بڑھا رہا ہے۔او ر یاد رہے کہ جس ملک کی کرنسی ویلیو بڑھتی ہے
۔وہ کرنسی (BUY)ہوتی ہے۔
ہیں۔ یہ ایک
انٹرنیشنل کاروبار ہے اس لیے یہ لوکل کاروبار کی نسبت بہت زیادہ وسیع ہے۔لوکل
کاروبار میں لاگت زیادہ ہوتی ہے اور منافع کم ہوتا ہے لیکن فوریکس میں منافع زیادہ
اور لاگت کم
ہو تی ہے۔لوکل کاروبار میں کرنسی کے ریٹ روزانہ کے حساب سے کم اور زیادہ
ہوتے ہیں۔جبکہ
فوریکس میں ریٹ ہر سکینڈ کے حساب سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔کیوں کہ اس
کاروبار میں پوری
دنیا شامل ہوتی ہے۔
فوریکس کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ آپ اس میں گولڈ (GOLD)
سلور(SILVER)،کروڈآیل(CRUIDE OIL) وغیرہ کا بھی کاروبار کر سکتے ہیں۔